گجرات کی خبریں 7/12/2014

Gujarat

Gujarat

صدر پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے کہا ہے کہ این اے ١٠٤ چوہدری ظہور الٰہی شہید

گجرات (جی پی آئی) صدر پاکستان مسلم لیگ ق سٹی گجرات محمد حنیف حیدری نے کہا ہے کہ این اے ١٠٤ چوہدری ظہور الٰہی شہید اور ان کے بہادر اور نڈر بیٹے چوہدری وجاہت حسین کے چاہنے والوں کا ہے۔ایک بھائی پیپلز پارٹی میں اور ایک بھائی ن لیگ میں ۔ آدھا تیتر اور آدھا بٹیر کی سیاست ضلع گجرات کی عوام مسترد کرچکے ہیں۔ ایسے لوگ چوہدری برادران کا مقابلہ کرنا تو دور کی بات ان کے ورکروں کا مقابلہ بھی نہیں کرسکتے ۔اور اب وہ وقت گزر گیا جب حلیل میاں فاختہ اڑایا کرتے تھے۔اب جدید دور ہے اور پوری قوم خوردبین لگا کر ایسے سیاستدانوں پر گہری نظر رکھتی ہے جنہوں نے لوٹا کریسی کو فروغ دیا اور چڑھتے سورج کی پوجا کی ۔اور ویسے بھی گجرات شہری بخوبی آگاہ ہیں کہ چوہدری برادران کی سیاست علا قائی لیول کی نہیں بلکہ ملکی سطح کی ہے۔ چوہدری برادران نے ضلع گجرات کے لئے ایسے کام کئے ہیں جو اس سے پہلے کسی کے دور میں نہیں ہوئے۔ جیسے گجرات یونیورسٹی کا تحفہ ۔ لہذہ میرا ان کو مشورہ ہے کہ چوہدری برادران کا مقابلہ کرنے کے خواب چھوڑ دیں اور کسی کارکن کے مقابلہ میں الیکشن لڑی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹی ایم اے گجرات کے 68کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے پر سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ‘ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ

گجرات ( جی پی آئی ) ٹی ایم اے گجرات کے 68کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے پر سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود ‘ ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ‘ ٹی ایم او خرم ترہنگی اور پاک ایمپلائز یونین کے صدر فراست حسین ڈار ‘ جنرل سیکرٹری مرزا شاہد رشید کے بے حد مشکور ہیں ‘ جنہوں نے ذاتی کاوشوں سے ٹی ایم اے گجرات کے 68کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا ‘ ان خیالات کا اظہار ٹی ایم اے گجرات کے متحرک رہنما اویس چوہدری نے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ٹی ایم اے کے ملازمین پہلے سے بڑھ کر اپنے فرائض احسن انداز سے سرانجام دینگے ‘ ضلعی انتظامیہ نے بہترین فیصلہ کیا ہے ‘ ٹی ایم اے کے تمام ملازمین ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے افسران کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور بہترین کام کر کے انکے فیصلے کو درست ثابت کرینگے ۔ تمام ملازمین جذبہ حب وطنی کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ڈیوٹی کو سر انجام دینگے ‘ ٹی ایم اے کے ملازمین بہترین انداز میں عوامی فلاحی کاموں میں حصہ لیں گے ‘ اور عوامی خدمت کیلئے اپنی ڈیوٹی احسن انداز سے نبھائیں گے ‘ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تاجران مفتی احمد یار خان روڈ محلہ مسلم آباد کے نو منتخب عہدیداران تاجر برادری کے مسائل احسن انداز

گجرات ( جی پی آئی ) انجمن تاجران مفتی احمد یار خان روڈ محلہ مسلم آباد کے نو منتخب عہدیداران تاجر برادری کے مسائل احسن انداز سے حل کروائیں گے ان خیالات کا اظہار ممتاز تاجر رہنما جمال ارشد سندھو نے کیا ‘ انہوں نے کہا کہ صدر مہر احتشام طارق اور جنرل سیکرٹری عابد اشتیاق بٹ ‘ سینئر نائب صدر سید کاشف زیدی تاجر برادری میں بے حد مقبولیت رکھتے ہیں ‘ ان کا انتخاب نیک شگون ثابت ہوگا ‘ تمام عہدیداران اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں ‘ تاجر برادری کے مسائل میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں ‘ ان کے انتخاب سے دلی خوشی ہوئی ہے ‘ ہم ہر موقع پر تمام کابینہ کے ساتھ ہیں ‘ ہماری جو بھی ڈیوٹی لگائیں گے ‘ ہم احسن انداز کے ساتھ نبھائیں گے ‘ صدر مہر احتشام طارق تمام کابینہ کو ساتھ لیکر چلیں گے اور باہمی متفقہ طور پر تاجر برادری کی بھلائی کے فیصلے کرینگے اور تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے ہم تمام عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسڑکٹ انچارج روزنامہ نئی بات گجرات ، پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر صحافی محمد انور شیخ اور غلام سرور

گجرات(جی پی آئی)ڈسڑکٹ انچارج روزنامہ نئی بات گجرات ، پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر صحافی محمد انور شیخ اور غلام سرور قادری(محکمہ ڈاکخانہ جات) کے والد محترم شیخ غلا م صابر کی11 ویںسالانہ برسی کے موقعہ پر اجتماعی دعا منعقد کی گئی جس میںممتاز مذہبی سکالر اور عالم دین حضرت علامہ عظیم قادری خطیب اعظم امریکہ نے والدین کے حقوق پر تفصیل سے خطاب کیا۔، اجتماعی دعامیں سید باقر رضوی، ڈاکٹر طارق سلیم ضلعی امیر جماعت اسلامی ، چوہدری وقار نادر جوڑا سابق وائس چیئرمین بلدیہ ، ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کے صدر محمد شعیب اصغر بٹ، جنرل سیکرٹری حاجی سرور کھٹانہ، کالم نگار افتخار بھٹہ، سینئر صحافی خان محمد اختر خاں، محکمہ تعلیم کے محمد انور بھٹی، کامران گھمن، شیخ مقیم حیدر ، شجاع الدین میر، چوہدری مسعود گجر، ملک خرم ٹی ایم اے ، علامہ مولانا نثار احمد جماعتی ، مہر فاروق خالد،مولانا محمد یوسف راجپوت، طارق سلامت، بابا شیرا، چوہدری فیاض سعودی عرب، چوہدری اورنگ زیب اٹلی، رانا رزاق، افضال احمد، ڈاکٹر محمد جمیل فتوپورہ، وحید بٹ، مہر ذیشان عرف شانی، حاجی انور دلشاد، قاری احمد رضا ، شیخ علی، محمد عارف، مقبول خلیجی، اسلم ٹی ایم اے،چوہدری عمر گجر، صحافیوں میں عثمان طیب سابق صدر گجرات پریس کلب، وحید مراد مرزا، سینئر صحافی یوسف بھٹہ، راشد ملک ، امجد فاروق، عاطف ایوب بٹ، وقاص علی، فرحان مرزا، ظہیر عباس سندھو، روحان شاویز ملک، انور بھٹی،شاکر بیگ مرزا، صغیر احمد قمر، مشتاق مغل، مختار ارشد، رانارضوان، ظہیر مرزا، صہیب سرور، خرم پرنس، خرم بوبی، جواد اشرف سمیت مقامی سیاسی سماجی وکاروباری صحافتی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مرکزی جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ پیر سید محمد عرفان مشہدی موسوی نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ

گجرات ( جی پی آئی ) مرکزی جماعت اہلسنت کے ناظم اعلیٰ پیر سید محمد عرفان مشہدی موسوی نے کہا کہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال لیں گے ‘ کیونکہ قیام پاکستان میں اساسی کردار سواداعظم کے اکابر مشائخ ہی نے ادا کیا ہے اور آج مینار پاکستان کے سائے تلے عوام اہلسنت اپنے اکابر کی قیادت میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کاگہوارہ بنانے کیلئے اپنے تن من دھن قربان کرنے کا عزم کرتے ہیں کیونکہ بقائے پاکستان کا راز بھی اسی میں پوشیدہ ہے ‘ فتنہ پرور اور فتنہ پرداز عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے اور مغربی ایجنٹوں اور گماشتوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اکابرین اہلسنت حقیقی معنوں میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے ‘ جن لوگوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی آج وہ پاکستان کے خیر خواہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں ‘ پاکستان کے حقیقی وارث اہلسنت و جماعت ہی کے لوگ ہیں ‘ ہم اب جا چکے ہیں اور ایسے عناصر کو بے نقاب کریں گے جنہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی پ نہیں بننے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام مینار پاکستان میں منعقدہ زیر صدارت مرکزی امیر پیر میاں عبدالخالق قادری تیسری سالانہ عظیم الشان ” عزت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا ‘ کانفرنس میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے لاکھوں عوام اہلسنت سمیت 200خانقاہوں کے سجادہ نشینوں اور 500دینی مدارس کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی جن میں خواتین کی بھی خاص تعداد شامل تھی پیر عرفان مشہدی موسوی نے مزید کہا کہ سواداعظم کے اکابر علامہ فضل حق خیر آبادی ‘ مولانا کفایت علی کافی و دیگر نے 1857ء کی جنگ آزادی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا پھر اس کے بعد تحریک پاکستان میں بھی ہمارے ہی اکابر اور مشائخ عظائم اور عوام اہلسنت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے قیام پاکستان کی منزل کو حاصل کیا آج کی ” عزت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس ” بھی اسی تسلسل کا نام ہے جس میں لاکھوں عوام اہلسنت اپنے چھینے گئے ‘ حقوق کی بازیابی اور تحفظ کا عزم کر رہے ہیں اورہم جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مو قع پر بھی قوم میں اجتماعیت کا شعور بیدار کرینگے اور آئندہ جشن عید میلا د النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر گلی محلہ میں مرکزی جماعت اہلسنت کے پلیٹ فارم سے بھر پور منایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ آج دشمنان اسلام ناموس رسالت پر گستاخانہ حملے کر رہے ہیں اور 295Cکو متنازعہ بنانے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں ‘ موجودہ حکمران استعمار کے آلہ کا بن کر دو قومی نظریہ کی دھجیاں بکھیرنا چاہتے ہیں ۔ ہماری معیشت کا ستیاناس ہوا پڑا ہے ۔ بے روزگاری ‘ مہنگائی ‘ بے امنی ‘ فرقہ واریت پر عروج پر ہے ‘ دفاعی پوزیشن کو الجھا کر رکھ دیا گیا ہے ‘ سیاست بازی کا میدان خوب گرم ہے ‘ لے دے کے ایک محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جذبہ ہے یورپ سمجھتا ہے کہ اگر وہ بھی ان کے دلوں سے نکال لیا جائے تو مسلمان ہمیشہ کیلئے غلام بن جائیں گے ‘ مسلمان ہر معاملہ میں نقصان برداشت کر لیتا ہے ‘ لیکن ناموس رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنے مال ‘ اپنے وطن ‘ اپنی اولاد اور اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہے ‘ اور متاع عزیز فراموش کرنے والی چیز نہیں ہوتی اور یہی وہ متاع عزیز ہے ‘ جس کے سہارے مسلمان زندہ ہیں ورنہ زندگی کا جواز کیا رہ جاتا ہے ۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل الشاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ قیام پاکستان کی بنیادوں میں اُس مقدس اور آفاقی نعرہ کی نیت شامل تھی کہ جس کی پاکیزہ تاثیر انسانیت کی روح میں رچ بس گئی تھی اخلاص کے ساتھ لگائے اس نعرہ کو قبولیت عامہ کا درجہ اس طرح حاصل ہوا کہ ہر مرد و زن ‘ بچے بوڑھے کی زبان پر بس ایک ہی نعرہ تھا کہ ” پاکستان کا مطلب کیا ‘ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یعنی اس خطہ زمین پر نہ تو سیکولرازم نہ کسی روحانی سیاسی شخصیت کا ازم ‘ نہ وڈیرہ ازم ‘ نہ فاشزم نافذ ہوگا ‘ اگر نافذ ہوگا ‘ تو صرف اور صرف حسین تصور کے پیکر میں ڈھلا تصور اور خیال لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حقیقی آئیڈیا اور نظام ہی نافذ ہوگا کیونکہ اسی نظام ہی میں عوام بلکہ اُمت مسلمہ کی بھلائی ہے اور جو اس نظام سے منحرف ہوا وہ ہمیشہ ذلت و رسوائی کا شکار ہوا ہے ‘ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد بھی بد قسمتی سے یک بعد دیگرے ایسے حکمران آئے جنہوں نے شہدائے پاکستان کے خون اور عفت مآب خواتین کی قربانیوں کو پس پشت ڈال دیا اور نظام مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے نفاذ کا وہ مقصد پورا نہ کیا جس کیلئے پاکستان معرض وجود میں آیا تھا ‘ 1970ء کا سال وہ بلا خیز دور تھا جب سوشلزم کی تحریک کسی دبائو کی طرح پاکستان کے شہر شہر اور قریہ قریہ پھیل رہی تھی ‘ بھاشانی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کسان کانفرنس منعقد کی جس کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ کو پاکستان کا لینن گراڈ بنانے کا منصوبے طے کیا گیا اگر سانحہ نشتر پارک کراچی کے ذمہ دار عناصر کو گرفتار لیا جاتا تو آج دہشت گردی پر کسی حد تک قابو پایا جا چکا ہوتا ‘ نشتر پارک کے وہی لوگ ذمہ داری ہیں جو عزت رسول ۖ کے دشمن ہیں ‘ حکومت سندھ اور وزارت داخلہ ایسے عناصر کو تلاش کر کے اپنے منطقی انجام تک پہنچائے ‘ کانفرنس میں پیر سید ظفر اقبال ‘ پیر میاں ابوبکر نقشبندی ‘ پیر طفیل احمد جان ‘ پیر
شمس الدین ‘ پیر سید محمد عظمت علی شاہ ‘ پیرفضیل عباس قاسمی ‘ علامہ قاری عبدالغفار قادری ‘ پیر سید محفوظ مشہدی ‘ پیر سید زاہد حسین شاہ ترمذی ‘ پیر سید حسنین ظہور شاہ ‘ علامہ محمد شاہد چشتی ‘ علامہ محمد ارشد نقشبندی ‘ علامہ عبدالمصطفیٰ سیالوی ‘ میاں شفقت حسین امیر سکھر ‘ سید ارشد حسین گردیزی ‘ خرم ریاض شاہ ‘ ضیاء المصطفیٰ منور امیر آزاد کشمیر ‘ بشیر مصطفی ناظم اعلیٰ آزاد کشمیر ‘ علامہ منیر یوسف علامہ رضائے مصطفی نقشبندی علامہ پروفیسر شبیر انجم و دیگر نے بھی شرکت کی ‘ کانفرنس میں مرکزی جماعت اہلسنت کے فوت شدگان کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی بھی کی گئی اور دعا پیر میاں عبدالخالق قادری ‘ مرکزی امیر و سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھر چونڈی شریف نے کرائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج کی عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس میں لاکھوں عوام اہلسنت کا ٹھاٹھیں مارتا یہ سمندر غزہ
گجرات ( جی پی آئی ) آج کی عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس میں لاکھوں عوام اہلسنت کا ٹھاٹھیں مارتا یہ سمندر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے امریکہ کے لے پالک اور پالتو ملک اسرائیل کی فلسطین کے نہتے اور معصوم لوگوں پر وحشیانہ بربریت اور ظلم کی پر زور مذمت کرتا ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطین بالخصوص غزہ کے معصوم بچو پر اسرائیلی درندوں کی طرف سے وحشیانہ ظلم بند کرائے کیا آپ کو یہ منظور ہے …؟ آج کی عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس میں لاکھوں عوام اہلسنت کا ٹھاٹھیں مارتا یہ سمندر فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتا ہے اور انشاء اللہ پہلے بھی ہم نے انہیں تنہاء نہیں چھوڑا تھا اور آئندہ بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ‘ ہم سفارتی سطح پر مالی اور اخلاقی تعاون جاری رکھیں گے اور فلسطین کے مظلوموں کی آواز عالمی برادری تک پہنچاتے رہیں گے اور فلسطین کے بارے میں عالمی طاقتوں کے دوہرے معیار کی بھی پر زور مذمت کرتے ہیں کیا آپ اس کی تائید کرتے ہیں …؟ آج کی عظیم الشان رسول ۖکانفرنس میں لاکھوں عوام اہلسنت کا ٹھاٹھیں مارتا یہ سمندر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انڈیا کے جار خانہ رویے کی شدید مذمت کرتا ہے اور حالیہ ملکی سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ کو ملکی سالمیت کے خلاف انڈیا کے وحشیانہ عزائم تصور کرتا ہے آج لاکھوں عوام اہلسنت ہندو بنیے کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ مودی اپنی حد میں رہیں حدود کراس نہ کریں ورنہ ناکوں چنے چبوا دیں گے ہمارے امن کے نعرہ کو کمزوری نہ سمجھا جائے ‘ کیا آپ تائید کرتے ہیں …؟ آج کی عظیم الشان عزت رسول ۖ کانفرنس میں لاکھوں عوام اہلسنت کا ٹھاٹھیں مارتا یہ سمندر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں موجود ایسے گماشتوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے جو ہندو بنیے کو خوش کرنے کیلئے دو قومی نظریہ کی دھجیاں بکھیرنے پر اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہے ہیں ‘ ایسے ” روغن خیال’ ‘ سفلی ذہن کے مالک دانشوروں کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہیں ‘ کشور حسین’ پاک سر زمین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیاد لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۖ کے آفاقی نظریے پر رکھی گئی ہے ہم دو قومی نظریہ کے محافظ ہیں ‘ اور مرکزی جماعت اہلسنت کے پلیٹ فارم سے مرتے تم اس پاکیزہ نظر کی حفاظت کریں گے ‘ کیا آپ تائید کرتے ہیں …؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹیر ی برائے ٹرانسپورٹ چوہدری محمد نواز چوہان کی زیر قیادت پنجاب اسمبلی کی تشکیل
گجرات(جی پی آئی )صوبائی پارلیمانی سیکرٹیر ی برائے ٹرانسپورٹ چوہدری محمد نواز چوہان کی زیر قیادت پنجاب اسمبلی کی تشکیل کردہ تین رکنی کمیٹی نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ سمیت مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا اچانک دورہ کیا اور مسافروں کو مناسب سہولیات فراہم نہ کرنے پر چار پرائیویٹ اڈے فوری طو ر پر سیل کر دیے تاہم کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی پر عمل درآمد کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ چوہدری محمد نواز چوہان کی سربراہی میں کمیٹی کے ممبران ایم پی اے میاں طارق محمود، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ بابر شفیع ، ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کے ہمراہ اچانک چیکنگ کے لئے پہنچے اور جنرل بس اسٹینڈ میں مسافروں کے لئے انتظار گاہوں، پبلک واش رومز، صفائی کی صورتحال اور پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کا جائزہ لیا، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے فاروق رشید سندھو، ڈی ایس پی ٹریفک میاں سہیل فاضل، ٹی ایم او خرم محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمیٹی نے مسافروں کو مناسب سہولیات فراہم نہ کرنے پر چار پرائیویٹ ٹرانسپورٹ اڈوں کھٹانہ ایکسپریس، فرخ فلائنگ کوچ، فتح سنز اور گجرات ٹریولز کو فوری طور پر سیل کرنے کا حکم دیا ۔ کمیٹی کے ممبران نے بعد ازاں مختلف اڈوں میں جا کر وہاں نئے کرایہ نامہ کے فلیکسز کا معائنہ کیا اور گاڑیوں میں سوار مسافروں سے کرایوں میں کمی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے بارے دریافت کیا۔ مسافروں نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ انتظامیہ نئے کرایہ ناموں پر عمل درآمد یقینی بنا رہی ہے اور وہ نئے کم کردہ کرایوں کے مطابق ادائیگی کر رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے دورہ پر آئی ہوئی تین رکنی کمیٹی کے سربراہ اور ممبران نے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور انکی ٹیم کو سراہا، تاہم کمیٹی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جنرل بس اسٹینڈ میں مسافروں کے لئے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اس سے قبل صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد نواز چوہان کی زیر قیادت کمیٹی کے ممبران کوبریفنگ دیتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ٹرانسپورٹرز سے میٹنگ کرکے کرایوں میں فوری کمی کر دی گئی تھی جس پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے اور خلاف ورزی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز کے مطابق وزیر آباد اور گجرات کے خصوصی کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیموں
گجرات(جی پی آئی )ای ڈی او سی ڈی چوہدری محمد نواز کے مطابق وزیر آباد اور گجرات کے خصوصی کھلاڑیوں کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ آج دس بجے ظہور الہی اسٹیڈیم میں ہوگا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ مہمان خصوصی ہوں گے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انشاء اللہ بہت جلدضلع گجرات کے ہرشہرشہرگاوں گاوں کھلی کچہری لگائی جائے گی
گجرات (جی پی آئی )انشاء اللہ بہت جلدضلع گجرات کے ہرشہرشہرگاوں گاوں کھلی کچہری لگائی جائے گی۔ان خیالات کااظہارصدرگجرات اینٹی کرپشن فورس آرگنائزیشن پاکستان میاں محمدرفیق نے کیااورکہاکہ انشاء اللہ بہت جلدضلع گجرات کے حلقہ شہرشہر،ٹاون ٹاون،گاوں گاوں،تھانہ جات اورمیونسپل کمیٹیوں میں DPO,DCOگجرات کے ہمراہ کھلی کچہری کااختتام کیاجائے گا۔جس میں علاقہ کے SHOحضرات شرکت کرینگے۔جس میں غریب عوائم کے مسائل سن کران کوموقع پرحل کیاجائے گا۔جس سے عوام کوریلیف ملے گا۔میںغریب عوام کے ساتھ ہوں۔