ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں تین روزہ پولیو مہم شروع ہو چکی ہے، آٹھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
لنڈی کوتل اور جمرود میں بھی قوم کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں پر حملے کے بعد سکیورٹی نقطہ نگاہ سے ان پولیو ٹیموں کو سخت سکیورٹی دی جائے گی اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ مہم کے دوران کسی پولیو ورکر کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔
اس مقصد کیلئے پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس موبائل اور ماضی کی نسبت زائد سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کئے جانے کی امید ہے۔