ایک کروڑ 17 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے، الیکشن کمیشن کی نئی رپورٹ

Ballot Papers

Ballot Papers

اسلام آباد (جیوڈیسک) اضافی بیلٹ پیپرز کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی نئی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جو آج نئے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کو پیش کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 62 لاکھ ہے۔ فاٹا اور اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ ہے۔ فاٹا اور اسلام آباد میں صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں نہیں جس کی وجہ سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ووٹرز کی کل تعداد 17 کروڑ 24لاکھ نہیں بلکہ پورے 17کروڑ ہے۔

انتخابات 2013ء میں مجموعی طور پر 18کروڑ 17 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے حالانکہ ووٹرز کے لئے مجموعی طور پر 17 کروڑ بیلٹ پیپرز درکار تھے۔ اس طرح عام انتخابات میں ایک کروڑ 17 لاکھ اضافی بیلٹ پیپر چھاپے گئے۔