لاہور:بجلی بلوں میں سرچارجز کی وصولی، درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے بجلی کے بلوں کے ذریعے مختلف سرچارجز کی وصولی کے خلاف درخواست چیف جسٹس ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے نیلم جہلم، ڈی ایس اور یو او ایس کے ناموں سے مختلف قسم کے سرچارجز عوام سے وصول کئے جا رہے ہیں

جن کی وجہ سے مہنگائی کے مارے عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے جبکہ ان کیلئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی بھی مشکل ہو کر رہ گئی ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجواتے ہوئے سفارش کی کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے، لہٰذا اسے ڈویژن بنچ کے روبرو سماعت کے لئے پیش کیا جائے۔