سابقہ فٹ بالر اور سنیئر اسپورٹس فوٹو گرافر مستان الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سوسائٹی برادرز فٹ بال کلب کیماڑی کے جرنل سیکریٹری عارف زمان، صدر ندیم خان ،کوچ نور احمد نورا، چیئرمین حسین چاچا اور دیگر عہدیداران، ممبران اور کھلاڑیوں نے کیماڑی کے سابقہ فٹ بالر اور اسپورٹس فوٹو گرافر مستان الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور ان کی فٹ بال کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔