نیوزی لینڈ کیخلاف ماہر کھلاڑی میدان میں اتارے جائیں : اقبال قاسم

Iqbal Qasim

Iqbal Qasim

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم میں سپیشلسٹ کھلاڑیوں کو موقع دیا جانا چاہئے۔ ہر شعبے کے ماہر کھلاڑیوں کے ساتھ زیادہ بہتر نتائج کی امید کی جا سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف زیادہ آپشنز استعمال کرنے کی بجائے۔ ماہر کھلاڑیوں کی ٹیم میدان میں اتاری جائے۔

ان خیالات کا اظہار سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سابق چیف سلیکٹر اظہر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں ٹیم مینجمنٹ آئندہ برس ہونیوالے عالمی کپ کےلئے کامبی نیشن کو حتمی شکل دینے کےلئے مختلف تجربات کر رہے ہیں۔

ایک روزہ میچوں کی سیریز میں باﺅلنگ کے شعبے میں عمر گل، وہاب ریاض اور محمد عرفان‘یونس خان اور اسد شفیق کا کردار اہم ہو گا۔ ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کا کہنا تھا کہ کیویز آسان حریف ثابت نہیں ہوں گے۔ پاکستان کو مہمان ٹیم کے خلاف کامیابی کے لئے منظم کرکٹ کھیلنا ہوگی۔