ملتان میں ٹرانسپورٹرز کا حکومتی حکم ماننے سے انکار ، کرایوں میں من مانی کمی

Transporters

Transporters

ملتان (جیوڈیسک) ) ملتان میں ٹرانسپورٹرز کا دوہرا معیار ، سات فیصد کم کرنے کی بجائے صرف پانچ فیصد کرائے کم کرکے ضلعی انتظامیہ کو ماموں بنا دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے سات فیصد کرائے کم کرنے کا اعلان کیا لیکن کرائے صرف پانچ فیصد ہی کم کیے گئے جس کی وجہ سے مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جس پر ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادھ رکھی ہے ۔ ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے حکومتی پالیسی کیمطابق سات فیصد کم کرنے کا دباؤ ڈالا لیکن ہمیں یہ فیصلہ منظور نہیں تھا جس کی وجہ سے سات فیصد کا اعلان کرکے کرائے پانچ فیصد کم کیے گئے۔

جبکہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرائے سات فیصد کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرکیخلاف کارروائی کے لیے سیکرٹری آر ٹی او کو احکامات جاری کر دیئے ہیں۔