حاجی محمد اسحاق کی وفات پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کا اظہار افسوس

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سابقہ ناظم محمد رمضان مستانہ کے بھائی حاجی محمد اسحاق کی وفات پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کا اظہار افسوس۔

تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے سابقہ ناظم محمدرمضان مستانہ کے بڑے بھائی حاجی محمد اسحاق کی وفات پر ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی،ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری، چیئرمین ثالثی و مصالحتی کمیٹی تھانہ مصطفی آباد چوہدری اصغر علی، سابقہ ناظم مصطفی آباد ارشد رفیق انصاری، محمد حسین سیٹھی، صدرپریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، سنیئر صحافی ڈاکٹر محمد اسلم انصاری ودیگر صحافیوں کی بڑی تعدادنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔