گھریلو صارفین کے لئے بجلی بلوں میں 20 فیصد کمی کا امکان

Electricity

Electricity

اسلام آباد (جیوڈیسک) جہاں ایک طرف تحریک انصاف کی تحریک میں تیزی آرہی ہے وہاں دوسری جانب حکومت نے بجلی کے نرخوں میں کمی کے لئے ایک نیا سلیب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گھریلو صارفین کے بلوں میں20 فیصد کمی آئے گی۔

حکومت نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے نیا سلیب جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت حکومت نے تقسیم کار کمپنیوں کے توسط سے نیپرا کو 301 سے 500 یونٹ کا نیا سلیب متعارف کرانے کی درخواست کی ہے۔ نئے سلیب کے باعث گھریلو صارفین کے بجلی کے بلوں میں 20 فیصد تک کمی آئے گی اور اس سلسلے میں حکومت کو 22 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔

گھریلو صارفین کو بجلی کی مد میں اربوں روپے کی سبسڈی کو پورا کرنے کے لئے صنعتی اور کمرشل صارفین کے ٹیرف میں 4سے 6فیصد اضافہ کیا جائے گا۔