فیصل آباد:کل کی ہنگامہ آرائی کے بعد معمولات بحال ہونے لگے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں گزشتہ روز ہنگامی کے بعد شہر میں معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے۔ فیصل آباد میں گزشتہ سارا دن ہنگامی آرائی اور احتجاج سے پریشان شہری معمولات زندگی بحال کرتے ہوئے اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو گئے ہیں۔

تعلیمی ادارے، دفاتر اور دوکانیں کھل گئی ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ گزشتہ روز ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی کا کارکن جاں بحق ہوا تھا جبکہجیو کے کیمرہ مین ظہیر خان، دو پولیس اہل کار اور پانچ شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی کے جاں بحق ہونے والے کا رکن حق نواز کی نماز جنازہ صبح 10 بجے ادا کی جائے گی جبکہ عمران خان نے کارکن کی ہلاکت کے خلاف آج ملک بھرمیں سوگ کا اعلان کیا ہے۔