ڈائریکٹر کا نان پروفیشنل رویہ، میرا ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنائیں گی

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ میرا نے اسپتال پروجیکٹ کے ساتھ ذاتی پروڈکشن ہاؤس بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلمی دنیا کو خیرباد کہنے کی ٹھان لی۔ پشتوفلم کے دوران پروڈیوسر، ڈائریکٹراور ساتھی فنکاروں کے نان پروفیشنل رویے نے میرا کو پریشان کر دیا۔

ایک طرف اداکارہ کی پاکستان اور امریکا میں طے شدہ میٹنگز ادھوری رہ گئیں تو دوسری جانب بالی ووڈ میں ایک فلم سائن کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نکل گیا۔ اس حوالے سے جب اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیا نان پروفیشنل لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا رہاہے۔

ان لوگوں نے جس طرح سے دبئی میں فلم کی شوٹنگ کی ہے اور طے شدہ شیڈول کے باوجود ابھی تک کام مکمل نہیں کیا گیا اس کے بعد میں نے فلم انڈسٹری کو چھوڑنے کی ٹھان لی ہے۔

ایسی صورتحال میں میرے پاس صرف ایک ہی راستہ باقی بچا ہے کہ میں فلم انڈسٹری کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کراب اپنی تمام ترتوجہ اسپتال اورذاتی پروڈکشن ہاؤس پرمرکوز رکھوں اس کے لیے جلد ہی اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کے بعد منصوبہ بندی کرونگی۔