لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عالمی یوم انسداد بدعنوانی کے موقع پر لاہور سے جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے سرکاری سطح پر شفافیت و میرٹ کے فروغ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں عالمی اداروں نے بھی کرپشن میں کمی کی سند دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ کرپشن کا ایک بھی سکینڈل اس کے دامن پر نہیں۔ بین الاقوامی منظر نامے میں کرپشن میں کمی کے حوالے سے پاکستان کا مقام بہتر ہوا ہے۔