فیصل آباد کی عوام کا خان صاحب کے حق میں فیصلہ مسلم لیگ (ن) کو ہضم نا ہو سکا، راجہ یاسر

PTI

PTI

چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی عوام کا خان صاحب کے حق میں فیصلہ مسلم لیگ (ن) کو ہضم نا ہو سکا حق نواز کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ نواز شریف کی آمرانہ سوچ مقبول عوامی رائے کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

وہ وقت گزر گیا جب عوام پر بھیڑ بکریوں کی طرح اپنی مرضی کے فیصلے اور سوچ تھونپی جاتی تھی۔خان صاحب نے پاکستانی عوام میں آگاہی اور خود مختاری کی سوچ کی روح پھونک دی ہے جس کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے ریاستی مشینری اور دھونس عوام کے جذبات اور روشن خیالی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔

فیصل آباد کی کامیاب شٹر ڈائون نے نواز لیگ اور خصوصاََ میاں صاحبان کو حواس باساختہ کر دیا ہے۔ حق نواز نے ملک اور خان صاحب کی خاطر جان کا نظرانہ پیش کر کے اس بات کو ثابت کر دیا کہ عوام تبدیلی کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

اس موقع پر حق نواز کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر خان صاحب تبدیلی لانے میں کامیاب ہو گئے تو حق نواز کی قربانی ضائع نہیں جائے گی اور ہمیں کوئی دکھ نہیں ہو گااور اگر انصاف کا حصول ممکن نا ہوا تو ہم تمام عمر پچھتائیں گے۔