کبڈی ورلڈکپ : پاکستان آج ڈنمارک کیخلاف کھیلے گا

Kabaddi World Cup

Kabaddi World Cup

لاہور (جیوڈیسک) بھارت میں کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پہلا میچ آج کھیلیں گی۔، مردوں کی ٹیم ڈنمارک جبکہ خواتین کا میکسیکو سے مقابلہ ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے شروع ہونگے۔

مردوں کی ٹیم کی قیادت شفیق چشتی جبکہ خواتین کی ٹیم کی قیادت مدیحہ لطیف کررہی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں کبڈی ورلڈ کپ کے پول بی میں ہیں۔