وزیرآباد: واپڈا گرڈاسٹیشن کالونی میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے کالونی میں مقیم واپڈا ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو شدید دشواریوں کا سامنا۔
گیپکو واپڈا کالونی میں ایک عرصہ سے سیوریج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے آبادی کا گندہ پانی گھروں کے باہر گلیوں میں جمع رہتا ہے جو اکثر بڑھ کر کوارٹروں میں بھی داخل ہوجاتا ہے۔
گندا پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے مچھروں ،مکھیوں اور دیگر حشرات کی بھرمار ہوچکی ہے جس کی وجہ سے کوارٹروں میں مقیم خاندانوں کو سخت تکالیف کا سامنا ہے اور کالونی کے بچے بیمار رہنے لگے ہیں۔
کالونی میں مقیم ملازمین نے گیپکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کالونی میں سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کو درست کیا جائے۔