تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے یوٹرن لیتے موٹر سائیکل سوار واپڈا لائن مین کو ٹکر مار دی

Motorcyclist

Motorcyclist

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے یوٹرن لیتے موٹر سائیکل سوار واپڈا لائن مین کو ٹکر مار دی۔ دونوں شدید زخمی۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیجایا گیا۔

گزشتہ روز سب ڈویژن نمبر 1 گیپکو میں تعینات لائن مین محمد امتیاز صبح ڈیوٹی پر آرہے تھے کہ گرڈ اسٹیشن کے بالکل سامنے جی ٹی روڈ سے آفس کی طرف یوٹرن لیتے ہوئے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار 25 سالہ نوجوان ابوبکر نے ٹکر مار دی۔

موٹر سائیکلیں ٹکرانے کے نتیجہ میں دونوں افراد سڑک پر گر کر بری زخمی ہوگئے۔ واپڈا ملازم محمد امتیاز کی کلائی کی ہڈی ٹو ٹنے کے علاوہ انہیں منہ ناک اور جسم پر کئی چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیجایا گیا۔ جہاںدونوں زیر علاج ہیں۔