تھرپارکر، غذائی قلت سے مزید 6 بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 158 ہو گئی

Tharparkar Child

Tharparkar Child

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا، آج مزید چھ بچے دم توڑ گئے، 69 دنوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 158 ہو گئی۔سندھ ہائیکورٹ نے صورتحال پر وزیراعلیٰ ، چیف سیکرٹری و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

تھرپارکر میں قحط کی صورتحال کے باعث بچوں کی اموات جاری ہیں ،سردی کی لہر میں اضافہ کے بعد ایک بار پھر بچوں کی اموات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، سول ہسپتال مٹھی میں زیرعلاج گائوں عاقلی کا رہائشی 21 دن کا رمیش ولد مجنون، گاوں ڈیڑو کا قیمت اور چھاچھرو ہسپتال میں گائوں رتن جو تڑ کی چار ماہ کی بچی ریشم دم توڑ گئیں۔69 دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 158 ہو گئی۔

دوسری طرف سندھ ہائیکورٹ نے تھر کی صورتحال کے بارے میں دائر درخواست پر وزیر اعلیٰ سندھ ، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری خواراک اور سیکریٹری صحت کو 16 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔