تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) حصیل لاوہ کے کمپلیکس کا کام دسمبر میں ہی شروع ہو جائے گا، جلائو گھیراو کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا، اقتدار کی ہوس میں کسی کے اشاروں پر کام کر نے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، مذاکرت ہی سے مسا ئل کا حل ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر ایم پی اے ملک ظہور انور اعوان کے دست راست ملک شہر یا ر اعوان نے ٹیلی فو ن پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ میر ے انکل ملک ظہور انور اعوان نے مختصر عر صہ میں اپنے حلقے میں بے پنا ہ تر قی کا م کروائے ہیں اور انشا اللہ انکے نقشے قد م پر اس حلقے میں کا م جا ری وسا ری رہے گا ۔شہر یا ر اعوان کا مز ید کہنا تھا کہ تحصیل لا وہ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے کا فی تگ ودو کے بعد دسمبر ہی میں کا م شروع کروادیا جا ئے گا ۔وزیر اعظم میا ں نواز شر یف جلد تا ریخی جلسے میں عوام کو تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن کا تحفہ دیں گے ۔مسلم لیگ ن کی قیا دت نے کبھی بھی عوام سے جھو ٹ اور لو لی پا پ والی سیا ست نہیں کی بلکہ عملی کا م کر کے اپنے وعدوں کی تکمیل کی ہیں ۔پا کستا ن میں چند شر پسند سیا سی عنا صر امن واما ن کو تبا ہ کر نا چا ہتے ہیں لیکن وہ اوچھے ہتھکنڈ ے استعما ل کر کے اپنے مشن میں کا میا ب نہیں ہو ں گے ۔ شہر یا ر اعوان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ جلا ئو گھیراو کر کے اقتدار نہیں ملتا بلکہ عوام کی خد مت کر کے عوام ہی اقتدار دلواتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)پو رے پا کستا ن کی طر ح تلہ گنگ میں بھی فیصل آباد میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔کارکنان گو نواز گو ‘ قاتل قاتل حکمران قاتل کے نعرے لگاتے رہے۔منگل کے روز ٹریفک چوک تلہ گنگ میں غائبانہ نماز جنازہ میں سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور حیات ٹمن،سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل(ر) سلطان سرخرو،تحریک انصاف کے تحصیل صدر حکیم نثار و دیگر نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد تحریک انصاف کے تحصیل صدر حکیم نثارنے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن حکومت نے فیصل آبادمیں ریاستی دہشت گردی کی انتہا کی ہے اور اب پارٹی نے عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ خان سمیت جن لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے انہیں فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کے غنڈوں اور حکومت کو بتانا چاہتا ہو ں کہ اگر تحریک انصاف کے کارکنوں کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو پھر احتجاج سڑکوں پر نہیں رہے گا بلکہ حکمرانوں کے محلات تک پہنچ جائے گا۔عوام حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں اور انہیں کسی بھی صورت مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ حکومت کو تحریک انصاف کی آواز دبانے کیلئے تشدد اور گولی کا مشورہ دینے والے لوگ حکومت کے خیر خواہ نہیں ہیں اور حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور یہ بات بھی سمجھ لینی چاہیے کہ ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ریاستی دہشت گردی کا منہ توڑ جوا ب دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحر یک انصا ف کی پو رے پا کستا ن میں ہڑ تال کی کا ل پر تلہ گنگ ن لیگی یو تھ ونگ کے جوان بھی مید ان میں کود پڑ ے ،تا جروں سے زبر دستی کی گئی تو یو تھ ونگ دیوار چین بن جا ئے گی ،عمر ان خا ن اپنی زبا ن کا استعما ل سو چ سمجھ کر یںہم بھی سبق سکھا نا جا نتے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن یو تھ ونگ تحصیل تلہ گنگ وسٹی کے عہد ید اروں نے ایک مشتر کہ بیا ن میں کیا ۔ما جد ند یم اعوا ن ،راجہ پھیل،ملک زوار اکوال ،راجہ طا رق ،ہد ایت اللہ ،خا ور جھا ٹلہ ،رضوان شاہ ہمد انی ،عا صم ند یم ،اشر ف با لی ،انعا م الحق اور ملک با سط نے مز ید کہا کہ مسلم لیگ ن کی یو تھ ونگ تا جروں کے شا نہ بشا نہ کھڑ ی ہے ۔قیا دت حکم دیں تو ہم پا کستا ن بند کر انے والو ں کی بو لتی بند کر دیں گے ۔تا جر وں اور ٹر انسپو رٹرز کا معا شی قتل نہیں کر نے دیں گے ۔اگر کسی نے معا شی قتل کر نے کی کو شش کی تو ہم دیوار چین بن کر کے تا جروں کا تحفظ کر یں گے۔