اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ہدایت کی ہے کہ شریک ملزمان کو شامل کر کے ترمیمی شکایت کا عمل 7 جنوری تک مکمل کیا جائے۔ جسٹس طاہرہ صفدر کی سربراہی میں خصوصی عدالت میں پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت ہوئی، بنچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب آج عدالت نہ آئے۔
پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے موقف اختیار کیا کہ حکومت عدالتی فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے، انہیں دو ہفتے کا وقت دیا جائے، اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ ترمیمی شکایت کا عمل 7 جنوری تک مکمل کیا جائے، کیس کی آئندہ سماعت 8 جنوری کو ہو گی۔