ہمارے کسی کارکن نے فیصل آباد میں فائرنگ نہیں کی :شجاع خانزادہ

 Shuja Khanzada

Shuja Khanzada

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ نے ہمارے کسی کارکن نے فیصل آباد میں فائرنگ نہیں کی بلکہ فائرنگ کرنے والا شخص کسی کالعدم تنظیم کا لگتا ہے اور ایک سازش کے تحت یہ سب کچھ کیا گیا جس کی جانچ پڑتال جاری ہے ، پراپر ٹی کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اگر کسی نے زبردستی اپنی بات منوانے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

آئندہ ورکرز کی لڑائی نہیں ہو گی ،ہم نے ا پنے کارکنوں کو روک دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو لاہور میں توڑ پھوڑ کرنے اور زبردستی دکانیں کر انے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر داخلہ نے انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن پر اینٹی کرپشن ہیڈ آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام پولیس سٹیشن جانے سے کتراتے ہیں، پولیس سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے تھانہ کلچر کو تبدیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعوے کئے کہ پنجاب میں سفارش سسٹم ختم کر دیا گیا ہے ،ہماری حکومت پر ایک بھی کرپشن کا الزام نہیں ۔ڈی جی اینٹی کرپشن انور رشید،رانا کرام ربانی نے بھی خطاب کیا۔