ڈی سی او قصور نے انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا، بچوں کو ویکسین کے قطرے بھی پلائے

Polio

Polio

قصور (جیوڈیسک) ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے ضلع قصور میں جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے بھی پلائے۔

گزشتہ روز ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے انسداد پولیو ٹیموں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے 100 فیصد ٹارگٹ کا حصول ہر صورت یقینی بنائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالناصر گوہر اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔