وکیل پر تشدد، پولیس ملازمین سمیت 20 افراد کیخلاف کارروائی کا حکم

Order

Order

لاہور (جیوڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج میاں شہزاد رضا نے مسلسل عدم حاضری پر مختلف مقدمات میں ملوث تین افراد کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ملزموں میں محمد منیر، عباس حسین بوبی اور صابر مسیح شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج نعیم احمد نے سپین بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے 3 لاکھ 57 ہزار روپے لوٹنے والے سیم الفونس کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سے 11 دسمبر کو جواب طلب کرلیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی نے وکیل پر تشد د کرنے والے تھانہ ہربنس پورہ کے دو سب انسپکٹروں اور ایک کانسٹیبل سمیت 20 سے زائد افراد کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ کو کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج شاہدہ سعید نے 7 ماہ کی بچی ارمان کو باپ سلیم کی تحویل سے بازیاب کروا کر ا س کی ماں راحیلہ بی بی کے حوالے کر دیا۔