سریتا دیوی کیلئے اولمپکس 2016 میں شرکت کی خوشخبری

Sarita Devi

Sarita Devi

نیودہلی (جیوڈیسک) بھارتی خاتون باکسر سریتا دیوی کو ایشن گیمز میں متنازعہ فیصلے کیخلاف احتجاجاً میڈل وصول نہ کرنے کی پاداش میں انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے سزا ملنے کا امکان ہے۔

باکسنگ انڈیا کا کہنا ہے کہ سزا کچھ زیادہ نہیں ہوگی اور وہ لمبے عرصے کی پابندی لگنے سے بھی بچ جائیں گی اور اولمپکس 2016 کے مقابلوں میں شرکت کرسکیں گی۔بھا رتی باکسر نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ریفری کے فیصلے پر احتجا ج کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کا میڈل وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔