علی ظفر اگلے ہفتے بھارت جائیں گے

Ali Zafar

Ali Zafar

لاہور (جیوڈیسک) گلوکار و اداکار علی ظفر اگلے ہفتے بھارت کے دورے پرجائیں گے۔ وہ ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ علی ظفر کا کہنا تھا کہ بیوی بچے میری پہلی ترجیح ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میر اموبائل فون بیوی بچوں کے لئے ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔ میں اگر کام میں مصروف بھی ہوں تو سب چھوڑ کر انکی کال رسیو کرتا ہوں۔ چند روز قبل جب میں نے ایک شو میں پرفارمنس کے دوران اپنی اہلیہ کی کال اٹینڈ کی تو شائقین حیران رہ گئے تھے۔