سرقہ کی وارداتیں، شہری 4 گاڑیوں، 5 موٹر سائیکلوں سے محروم

Rawalpindi

Rawalpindi

راولپنڈی (جیوڈیسک) سرقہ کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو 5 موٹر سائیکلوں، چار گاڑیوں، طلائی زیورات اوردیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ واقعات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے جی پی او چوک سے محمد محمود کی کار LOZ-1095 ،تھانہ نصیر آباد کے علاقے قاسم آباد سے محمد اعجاز کا موٹر سائیکل RLS-7154 اورنئی آبادی مصریال سے نذیر کی کار BA-455 ،تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے سے جمشید کا موٹر سائیکل BJK-2353 ،تھانہ گنجمنڈی کے علاقے سٹی صدر روڈ سے خلیل احمد ستی کا موٹرسائیکل نمبر PL-1148 ،تھانہ نیوٹاون کے علاقے نواز شریف پارک سے ناصر مشتاق کی کار IDF-5930 ،تھانہ صادق آباد کے علاقے سے ارشاد کی کار LZ-5750 اور قدیر زمان کا موٹرسائیکل RIL-2803چوری ہوگیا

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے سے سلیم اقبال کے گھرکے تالے توڑ کر چور موٹرسائیکل RIM-5463 کے علاوہ یو پی ایس، بیٹری، سونے کی پانچ انگوٹھیاں، نقدی اور دیگر سامان لے گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔