بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

Blind Cricket Team

Blind Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ور لڈکپ میں دوسری پوزیشن لینے کے بعد جنوبی افریقہ سے لاہور واپس پہنچ گئی۔

علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں دوسری پوزیشن لینے کے بعد جنوبی افریقہ سے واپس پہنچی لیکن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے استقبال کرنے کے لیے انتظامیہ میں سے ارکان موجود نہیں تھے۔

اس موقع پر کپتان ذیشان عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری مجموعی طور پر کارکردگی اچھی رہی لیکن فائنل میچ میں امپائر کے غلط فیصلے ہماری ہار کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے شرمندہ ہیں کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ ٹرافی کا تحفہ نہیں دے سکے۔