چین نے مزید 10 ٹن پینے کا پانی مالدیپ روانہ کردیا

Drinking Water

Drinking Water

مالے (جیوڈیسک) چین نے مزید 10 ٹن پینے کا پانی طیارے کے ذریعے مالدیپ روانہ کردیا ہے۔

چینی حکومت اور سری لنکا میں مقیم چینی تاجر اس سے قبل بھی 85 ٹن صاف پانی مالدیپ بھیج چکے ہیں۔ گزشتہ روز چینی فضائیہ کے دوطیارے 40 ٹن اور اتوار کو چین کے بحری جہاز نے 700 ٹن پانی دارالحکومت مالے پہنچایا تھا۔

گزشتہ ہفتے مالدیپ کی واٹر اینڈ سیوج کمپنی میں آگ لگنے سے الات کونقصان پہنچا اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ جب تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہو جاتا، چین مالدیپ کی امداد جاری رکھے گا۔