بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لوکل گورنمنٹ کے زیر انتظام 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالی سنگڑھ مٹھی ریت ڈیڑھ کلو میٹر سڑک 1 ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔
ناقص میٹریل کے استعمال سے سڑک میں گڑھے پڑنے لگے جبکہ سڑک کئی ایک جگہوں سے بیٹھ کر تباہ ہونے لگی کمیشن مافیا اور ٹھیکیدار قومی خزانے کو لاکھوں کی پھکی دے گے عوام علاقہ کا ناقص میٹریل سے سڑک تیار کرنے پرشدید احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سنگڑھ مٹھی ریت سڑک جس کی لمبائی ڈیڑھ کلو میٹر پر محیط ہے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام 1 ماہ قبل پختہ کی گئی سڑک 1 ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو گئی۔
ٹھیکیدار نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ملی بھگت سے سڑک کی تیاری کے دوران کچے پتھر ، لوکل بجری اور 2 نمبر تار کول کا استعمال کیا جس کے باعث سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹنے کا عمل شروع ہو گیا جبکہ سڑک کئی ایک جگہوں سے بیٹھ گئی ہے تار کول کم ڈالنے کے باعث سڑک پر جا بجا بجری ہی بجری نظر آ رہی ہے یاد رہے کہ مذکورہ سڑک کا ٹینڈر 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جاری کیا گیا ٹھیکیدار اور کمیشن مافیا اپنا اپنا حصہ وصول کر کے قومی خزانے کو لاکھوں کی پھکی دے گے عوام علاقہ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں باقاعدہ حکومت قائم ہونے کے بعدتک اس علاقہ کو نظر انداز کیا گیا۔
اب پہلی بار علاقہ میں سڑک کا ایک چھوٹا سا حصہ 80 لاکھ مالیت سے تیار کیا گیا ہے جو ناقص میٹریل کے باعث اب 1 ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے جو عوام علاقہ کے ساتھ انتہائی زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا آزاد کشمیر حکومت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والی مہنگی ترین ڈیڑھ کلو میٹر سڑک میں ناقص میٹریل استعمال کر نے اور خرابی کے ذمہ دار کے خلاف کارروائی عمل میں لا کر سڑک پر دوبارہ کام کروایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں عطائیت عروج پر کئی نوحی علاقوں میں نان کوالیفائیڈ جعلی ڈاکٹروں اور ڈسپنسروں نے میڈیکل سٹوروں کے نام پر منی ہسپتال بنا لئے جعلی ادویات گندے اوزار استعمال کر کے لوگوں کی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ذمہ دار ادارے خاموش تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر کے کئی نواحی علاقوں میں جعلی ڈسپنسریز اور ڈاکٹروں نے بغیر لائسنس میڈیکل سٹوروں کے نام پر منی ہسپتال بنا رکھے ہیں جہاں پر عطائی ڈاکٹر اور ڈسپنسر لوگوں کو گندی اور بار بار استعمال شدہ سرنجوں سے انجکشن اور ڈرپس لگا رہے ہیں جبکہ جعلی ادویات کی فروخت کے ساتھ ساتھ غیر ضروری طریقوں سے علاج و معالجہ بھی کرنے میں مصروف ہیں دور دراز علاقوں میں جاری عطائیت کے اس گھنائونے کاروبار کو روکنے کیلئے محکمہ صحت کے ذمہ دار ادارے کوئی بھی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں جس کے باعث عام لوگوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لا حق ہو گے ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے جعلی ڈاکٹروں اور ڈسپنسروں کے طرف سے لوگوں کی جانوں کیساتھ کھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان کے قریبی ساتھی راجہ شاہد انور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی تعینات نوٹیفکیشن جاری راجپوت برادری اور حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کئی راہنمائوں کے ناراض ہونے کا خدشہ تفصیلات کے مطابق بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی راہنما اور سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان کے قریبی ساتھ راجہ شاہد انور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر تعینات موصوف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری ہوا تھا راجہ شاہد انور کے ایڈمنسٹریٹر تعینات ہونے کی خبر پر راجپوت برادری اور انکے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی یادر ہے کہ ایڈمنسٹر میونسپل کمیٹی کی پوسٹ گذشتہ ایک سال سے چیف آفیسر چوہدری محمد فیاض تعینات تھے۔
جبکہ راجہ علی ذوالقرنین اور چوہدری انوارالحق کے کئی حامی راہنما ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر تعینات ہونے کے خواہش مند تھے اور اس کیلئے اپنی اپنی لابنگ کر رہے تھے اور اپنا سیاسی پریشر بھی مقامی قیادت پر ڈال رہے تھے کئی راہنما دوسرے کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کروانے پر مقامی قیادت کو چھوڑنے کی اندرون خانہ دھمکیاں بھی دے رہے تھے ایک کی تعیناتی کی صورت میں کئی دوسرے راہنمائوں کی ناراضگی کی وجہ سے مقامی قیادت کسی سیاسی آدمی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کروانے سے کترا رہی تھی اور سرکاری ملازم چیف آفیسر کو اضافی چارج دلوا کر کام چلانا چاہتی تھی لیکن بالا آخر راجپوت برادری کا پریشر کام کر گیا اور مقامی قیادت راجہ شاہد انور کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کروانے پر مجبور ہو گی یوں راجہ شاہد انور بالا آخر ایک سال کی جدوجہد کے بعد ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر تعینات ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دوسری طرف راجہ شاہد انور کی تعیناتی کے بعد کئی راہنمائوں کے مقامی قیادت کو چھوڑنے کا خدشہ موجود ہے آنے والے دنوں میں پتہ چلے گا کہ راجہ شاہد انور کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی سے مقامی قیادت کو کتنا سیاسی فائدہ اور کتنا سیاسی نقصان ہوا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرک رپورٹر ) مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے میاں نواز شریف پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں جبکہ عمران خان پاکستان کو کمزور اور غیر مستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں مارچ ، دھرنے اور احتجاج نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے عمران خان پاکستان کے عوام کو بھوکہ مارنا چاہتے ہیں عوامی فلاح و بہبود کا ان کے پاس کوئی پروگرام نہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون اٹلی بریشیا کے جنرل سیکرٹری چوہدری مقصود اسلم بنڈالوی نے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے میاں نواز شریف کی قیادت میں ڈیڑھ سال کے اندر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا تھا اندرونی اور بیرونی مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا پہیہ چل پڑا تھا جو پاکستان دشمن قوتوں کو برداشت نہ ہوا اور انہوں نے مسلم لیگ نون کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں شرو ع کر دی مارچ، احتجاج اور دھرنے اسی سازش کا حصہ ہیں دھرنوں، مارچ اور احتجاج سے ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلا کر ملک کو کمزور اور غیر مستحکم کیا جا رہا ہے ان سب کے ذمہ دار عمران خان ہیں جو دشمنوں کی سازشوں کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان جتنا زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گا تحریک آزادی کشمیر کو اتنا ہی زیادہ فائدہ ہو گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق وائس چیئرمین بلدیہ بھمبر وسٹی صدر مسلم لیگ نون راجہ خورشید احمد مرحوم کی رسم چہلم آج لاری اڈا بھمبر میں ادا کی جائیگی رسم چہلم کی تقریب میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیات ، شہری اور عزیز و اقارب شرکت کرینگے تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر سٹی بھمبر کے صدر و سابق وائس چیئرمین بلدیہ بھمبر راجہ خورشید احمد مرحوم کی رسم چہلم آج بھمبر میں دن 2 بجے لاری اڈہ بھمبر میں ادا کی جائیگی رسم چہلم کی تقریب میں بھمبر کی سیاسی سماجی مذہبی تعلیمی شخصیات ، شہری ، عوام علاقہ اور عزیز و اقارب شرکت کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر خالد پرویز بٹ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی ،شیخ محمد صادق، صدر کشمیر پریس کلب بھمبر راجہ نعیم گل، سٹی صدر پیپلز پاٹی چوہدری سعید خادم ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری صراف یونین بھمبر چوہدری محمد اکرم عرف پپو جٹ ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ملک غلام مصطفی، جنرل سیکرٹری پریس کلب ملک شوکت حسین، محمد یٰسین تبسم، چوہدری محمد علی کس چناتر، ذیشان مصطفی، وقاص ظفر، وکی بٹ، ہارون مصطفی نے اپنے الگ الگ پیغام میں معروف سیاسی و سماجی راہنما شیخ محمد الطاف کی زوجہ محترمہ کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندنگان کیلئے دعائے صبر و جمیل کی۔