گجرات : غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کی اہم میٹنگ چوہدری افتخار احمد ملہی کی زیر صدارت دی چناب سکول خالد آباد میں منعقد ہوئی ‘ میٹنگ میں غلامان گھمکول شریف ضلع گجرات کی میلاد مصطفےٰ ریلی کے انتظامات اور ضلع بھر کے تمام اوبستگان گھمکول شریف سے رابطے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔
کمیٹی کے ارکان میں چوہدری افضال رانجھا ( کنجاہ ) چوہدری محمد اکرم ( نتھوکوٹ ) ماسٹر عنصر اقبال ( کوٹ قطب دین ) محمد سجاد( دولت نگر ) غلام عباس ( گلیانہ ) حاجی امجد رشید ( کھاریاں ) مدثر اقبال ( لالہ موسیٰ ) صوفی محمد اشرف ( سرائے عالمگیر ) ملک شاہ جہاں ( کالرہ ) محمد اویس ( سانتل ) شامل ہیں ۔