پی ٹی آئی کے شہید کارکنوں کی غائبانہ نماز جنازہ کیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ میں ادا کی گئی

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ : پی ٹی آئی کے شہید کارکنوں کی غائبانہ نماز جنازہ کیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں تحریک انصاف کی ضلعی و مقامی قیادت سمیت پاکستان عوامی تحریک، پیپلز پارٹی، مجلس وحدت المسلمین،شیعہ علماء کونسل جماعت اسلامی ،تاجر حضرات،صحافیوں اور تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔الیاس احمد چوہدری،نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ،سید مدد علی شاہ،الحاج افضل گوندل،شہزاد افضل میر،مہر امتیاز احمد،احمد ندیم گجر،چوہدری ساجد یوسف ،،میجر خلیل الرحمن ،راجہ ندیم نواز،ناصر احمد چھپر،چودہری شرافت حسین ایڈووکیٹ،چوہدری لیاقت بھدر،سید حبیب حیدر شاہ،زاہد اکرم ایڈووکیٹ،وقار منیر لنگڑیال،مہر عبدالغفار، ملک شفیق امجد صدر پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ،محمد حنیف قریشی صدر عوامی تحریک لالہ موسیٰ،عثمان ظفر بٹ،ڈاکٹرعرفان احمد صفی جماعت اسلامی،علامہ سید حسین کاظمی شیعہ علما کونسل،مظفر عباس نقوی، حاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ،سید حسن رضا گیلانی،طاہر رفیق بٹ شاہ سر مست،ڈاکٹر اکرام الرحمن ہاشمی،سید علی فائز شاہ ،مرزا محمد شفیق،غلام عباس بھٹہ،مبشر بٹ،محمد شعیب مغل،سید مظہر حسین شاہ،محمد رفیق بھٹی،چوہدری رحمت علی،لیاقت علی بھانوالیہ،مرزا سعد،مظہر اقبال پوما،فرحان حفیظ،جمیل احمد طاہر،بشیر بٹ،مرزا خرم شہزاد،عدنان طارق،ملک عدیل رضا،شاہد منیر بٹ،،ڈاکٹر عابد نذیر،محمد شبیر بھٹی،یاسین بٹ،وقار شیخ،سیٹھ رفیق ملک انور،مرزا ریاست علی،ٹھیکدار طارق قریشی،سید علی رضوان،حاجی عبدالغفار،ملک آصف،سید یونس رضا،کمانڈر خان حمید،عبدالوحید قریشی،منیر حیدر کٹھانہ،چوہدری مظہر مغلیا والی،جاوید اقبال،اشرف بھٹی،محمد رفیع بھٹی،سید خالد حسین شاہ،ڈاکٹر عبادت یا شرقی،چوہدری لیاقت ممبر،چوہدری افتخار بدھو کالس،چوہدری انوار الحق خونی چک،مہر طارق اور دیگر سینکڑوں افراد نے غائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی،امام جامع مسجدحافظ مبشرحسین نے نماز جنازہ پڑھائی ۔نماز جنازہ سے قبل ضلعی قائدین نے پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج پر ن لیگ کے گلوئوں کے حملے کی شدید الفاط میں مذمت کی اور شہداحق نواز اور اصغر علی کو خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے شہدا کیلئے تعزیتی ریفرنس کاآغاز کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم پاکستان تحریک انصاف کے غیور شہدا حق نواز اور اصغر علی کیلئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ہم انہیں ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ جانے پر سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان میں جب بھی جمہوری طریقے سے تبدیل کرنے کا موقع آیا تو کچھ عناصر نے دھونس اور دھاندلی کے ساتھ عوامی رائے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہر الیکشن کے بعد احتجاج ہی ہوتا رہا ہے،احتجاج کرنے کاآئینی حق اسلامی قوانین اور پاکستانی قوانین بھی اجازت دیتا ہے وہ حق عوام کو کبھی نہیں دیا گیا،انہوں نے کہاکہ اب پاکستان میں وہ وقت آ گیا ہے پاکستانی عوام پر زور طریقے سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،ہم آج یہاں پر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پاکستانی عوام کو انکے بنیادی حقوق دئیے جائیں کہ وہ اپنی حق رائے دہی کے ذریعے حکومت کو بر طرف بھی کر سکیں اور لا بھی سکیںآمرانہ مزاج رکھنے والے جمہوریت کے نام پر ملک کو لوٹ رہے ہیں،ان کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی جا رہی ہے یہ پوری قوم کی آواز ہے،فیصل آباد میں پر امن مظاہرہ کرنے والے نہتے شہریوں پر سر عام گولیاں چلانا کہاں کی جمہوریت ہے۔ضلعی صدر الیاس احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام ضلعی قائدین اور کارکنوں کا شکر گزار ہوں کہ آج یہاں ہم جس مقصد کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں پچھلے کئی ماہ سے ہماری جدوجہد جاری ہے،اب یہ ناکام حکمران زیادہ دیر تک حکومت نہیں کر سکیں گے،ہمارا احتجاج پر امن تھا اور پر امن رہے گا اور وقت بتائے گا کہ نوجوان،بزرگ اور خواتین جاگ چکے ہیں ہم اپنی منزل پر پہنچنے والے ہیںاس موقع پر تحریک انصاف حلقہ این اے106کے راہنما سید مدد علی شاہ نے کہاکہ آج ہم سب پاکستان تحریک انصاف کے مرحوم کارکنوں کے ایصال ثواب کیلئے جمع ہوئے ہیں ہمارا تعلق دین اسلام سے ہمارا مقصدظلم زیادتی اور ناانصافی کوروکنا ہے طاقت ور کو زور بازو سے ،کمزور کو منہ سے اور کچھ نہ کر سکنے والے کو اپنے دل سے ظلم کیلئے نفرت کرنے کا حکم ہے۔

قیادت نے زیادتی نا انصافی کے خلاف حکم دیا تو اس طرح کا مظاہرہ کریں گے کہ حکمران اور انتظامیہ کو دکھا دیں گے کے احتجاج کیسے کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ غیور کارکنوں کی جرات پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں،غائبانہ نماز جنازہ سے قبل تعزیتی ریفرنس میں الحاج افضل گوندل،چوہدری ساجد یوسف چھنی،چوہدری لیاقت بھدر،احمد ندیم گجر،چوہدری شرافت حسین، سید حسن رضا گیلانی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔