تیز رفتار بس ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی 3 خواتین سمیت 8 مسافر زخمی ہو گئے

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد : خراب سڑک کے باعث تیز رفتار بس ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی 3 خواتین سمیت 8 مسافر زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں بس کنڈیکٹر بھی شامل ہے۔مظفر آباد سے لاہور جانے والی مسافربس اندرون جی ٹی روڈ دریائے چناب قینچی موڑ کے قریب سیلاب سے تباہ شدہ سڑک کی وجہ سے ریت میں دھنس کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں محمد اکرم اور اسکی اہلیہ روبینہ اکرم سکنہ لاہور،رانی بی بی اور بیٹی مہوش سکنہ نارووال بس کے کنڈیکٹر اور ڈرائیور سمیت 8 مسافرزخمی ہو گئے۔

فلاح انسانیت فاونڈیشن اور 1122 کی ریسکیو ٹیم نے طبی امداد کیلئے 4زخمیوںکوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا جبکہ دیگر زخمیوں کو گجرات اور گوجرانوالہ شفٹ کر دیا گیا۔واضح رہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد اس مقام پر متعدد حادثات رونما ہو چکے ہیں جس میں درجنوں افراد جان بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔