فیصل آباد جلائو گھیرائو' تشدد اور دو ہلاکتوں کی ذمہ دار ن لیگ اور پی ٹی آئی ہیں، رانا فرخ محمود

Faisalabad Map

Faisalabad Map

فیصل آباد: پیپلز یوتھ آرگنایزیشن پنجاب کے صدر رانا فرخ محمود نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں جلائو گھیرائو’ تشدد اور دو ہلاکتوں کی ذمہ دار ن لیگ اور پی ٹی آئی ہیں۔

عمران خان سامراجی قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل میں ملکی معیشت اور جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں جبکہ ن لیگ کی حکومت الیکشن دھاندلی کی تحقیقات میں رکاوٹ بن کر قانون وانصاف کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی فیصل آباد میں لاشیں گرانے کے خواہشمند بنے تاکہ اس کے ذریعے وہ عوام کی ہمدردی اور میڈیا کی کئی روز تک کوریج حاصل کر سکیں۔

تاہم مسلم لیگ (ن) نے اپنے کارکنوں کو مدمقابل لا کر تحریک انصاف کو عوامی ہمدردی حاصل کرنے کا خود موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی سمیت جن حکمرانوں پر پی ٹی آئی کے کارکن کے قتل کے الزام ہے انہیں اس کا سامنا کرنا چاہیے۔ انسانی جانوں کا ضیاع اور تشدد قابل مذمت اور قانون کی حکمرانی پر سوالیہ نشان ہے۔