حکومت کوپٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس آمدن میں کمی کا سامنا

Sales Taxes

Sales Taxes

اسلام آباد (جیوڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی گرتی قیمتوں سے جہاں ایک طرف عوام کو فائدہ ہورہا ہے تو دوسری جانب حکومت کو ان مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس سے ملنے والی آمدن میں کمی کا سامنا ہے۔

جیسے جیسے پٹرول و ڈیزل سستا ہورہا ہے ویسے ویسےان مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس آمدن بھی قیمت کم ہونے کی وجہ سے گھٹ رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں پٹرول و ڈیزل سستا ہونے سے سیلز ٹیکس آمدن میں لگ بھگ 50 ارب روپے کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی گرتی قیمتوں سے فرنس آئل کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے اس ایندھن کے سستے ہونے سے پیدواری لاگت گھٹ جانے سے بجلی پر دی جانے والی سبسڈی پر 26 ارب روپے کی بچت بھی تو ہوئی ہے۔

حکومت صارفین کو ریلیف دینےکی خاطر پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی خریدتی ہے اور اسے قدرے سستے نرخوں پر عوام کو بیچتی ہے قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی کی صورت میں قومی خزانے سے ادا کیا جاتا ہے۔