گجرات کی خبریں 10/12/2014

Urs Mubarak

Urs Mubarak

گجرات (جی پی آئی) نوجوانان توحید سنت کے ضلعی ناظم اعلیٰ حمید اللہ عثمانی نے اپنے بیان کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک فرماتا ہے کہ اے نبی کہہ دیجئے اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو۔ ‘ گویا اتباع رسول ۖحب رسول ۖکا ذریعہ ہے ‘ اور اتباع رسول سے انحراف اللہ کی محبت کھو دینے کا ذریعہ ‘ یہ حدیث اس بات پر پوری طرح دلالت کرتی ہے کہ سنت نبوی دین میں حجت ہے ‘ اور اس کے بغیر دین کی تکمیل نہیں ہو سکتی ‘ اور نہ ہی ایمان مکمل ہو سکتا ہے ‘ اس حدیث میں ایمان کے مکمل ہونے کی شرط بیان کی گئی ہے ‘ کہ مومن اپنی تمام خواہشوں ‘ تمنائوں اور آرزوں کو نبی کریم ۖ کی لائی ہوئی تعلیمات کے تابع کر دے ‘ جب رسول ۖکا فرمان یا فیصلہ سامنے آ جائے تو اپنی پسند نا پسند کو بالا ئے طاق رکھتے ہوئے اپنی سر جھکا دے’ انہوں نے کہا کہ خالص اللہ تعالیٰ کی عبادت اور نبی کریم ۖ کی غلام دونوں جہانوں میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ماڈل بازار کے تاجر رہنما شیخ زبیر کریانہ مرچنٹ سٹور والے نے نومنتخب عہدیداران ریلوے روڈ سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران شیخ نصیر احمد ‘ صدر ملک سرفراز احمد اور جنرل سیکرٹری مرزا خالد محمود کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور امید کی ہے کہ انہوں نے جس طرح پہلے تاجروں کی خدمت کی ہے آئندہ بھی کرتے رہیں گے ‘ اور اُنہوں نے تاجروں کی خدمت کر کے تاجروں کے دلوں جیت لیے ہیں۔ صدر ملک سرفراز احمد پہلوان اور مرزا خالد محمود کے شانہ بشانہ چلیں گے ‘ اور امید کرتے ہیں کہ تاجروں برادری کے مسائل حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔ اور کسی قسم کی قربانی دریغ نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) جماعت اشاعت التوحید و السنة کے زیر اہتمام پروفیسر حافظ احسان الحق کے زیر صدارت 15واں حلقہ وار اجتماع العزیز منزل حسین کالونی محلہ کالو پورہ میں منعقد ہوا ‘ مولانا طاہر شہزاد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اور نبی کریم ۖ کے بتائے ہوئے طریقہ پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں نبی کریم ۖ نے عقیدہ توحید کیلئے مشکلات مصائب اور تکلفیں برداشت کیں اور عقیدہ توحید پر آنچ نہیں آنے دی ‘ ہم بھی قرآن و حدیث میں عمل کریں تو معاشرہ میں نکھار آئیں گے ‘ حافظ مبشر حسین عزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار ابنیاء کے کرام کھڑے ہو جائو ‘ ہمارے پیارے نبی ۖ نے فرمایا میرے دائیں ہاتھ پر سورج اور بائیں ہاتھ پر چاند رکھ دو پھر میں بھی اپنے مشن سے روک نہیں سکتا ۔ اجتماع میں خصوصی شرکت کرنے والوں میں مولانا زبیر صدیقی ‘مفتی محمد یونس عثمانی’ ناظم جامعہ فاروقیہ ‘ قاری حبیب الرحمن خطیب جامع مسجد آمینیہ ‘ قاری عبدالغفار خطیب پاک فین مسجد ‘ عبدالرحمن ‘ یاسر شہزاد ‘ حافظ احسن صدیق ‘ حافظ عدنان اسلم بٹ شامل ہیں ‘ اور انتظامیہ فرائض اراکین جمیعت اشاعت توحید والسنة قاری سعید الرحمن ‘ حافظ عبدالماجد ‘ ڈاکٹر عارف’ حافظ عامر شہزاد ‘ حافظ مبشر عزیز ‘ حافظ محسن رضا’ حافظ رمضان ‘ حافظ اعجاز ‘ بھائی انصر محمود ‘حافظ عمر ریاض و دیگر شامل ہیں ۔ اختتام پر پروفیسر حافظ احسان الحق نے دعا کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات کی عوام سماجی شخصیات نے کہا ہے کہ محاذ آرائی اور دھرنوں کی سیاست ملک و ملت کے استحکام کے منافی ہے ‘ اس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہوگا’ غربت بڑھے گی اور جمہوری اداروں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہو نگے ‘ پی ٹی آئی کے دھرنوں ‘ ہڑتالوں ‘ اور جلسے ‘ جلوسوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے گجرات کی عوامی ‘ سماجی شخصیات چوہدری افتخار احمد وڑائچ ‘ سہیل بٹ نے کہا کہ سیاست اور جمہوریت کا مقصد ملک کو جام کرنا نہیں اور نہ ہی آئے روز دھرنے ہڑتالیں اور جلسے جلوس منعقد کر کے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنا ہے ‘ بلکہ جمہوریت کا حسن معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا اور عوامی رائے کا احترام کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں زکام’ الرجی ‘ کھانس ‘ اور ملیریا کی وباء پھیل گئی ‘ نادار اور غریب مریض دربدر ہوگئے ‘ تفصیلات کے مطابق گجرات شہر اور گردونواح کے علاقوں میں باران رحمت نہ ہونے کے باعث ہر طرف گردوغبار پھیلا ہوا ہے ‘ جس کی وجہ سے علاقہ بھر میں بوڑھوں بچوں’ خواتین اور ہر عمر کے لوگوں میں زکام ‘ الرجی کھانسی ‘ اور ملیریا پھیلا ہوا ہے ‘ جس کے باعث نادار اور غریب مریض رل گئے ہیں ‘ اور پرائیویٹ کلینک کے مالکان کی چاند ہوگئی ہے ‘ لوگوں نے باران رحمت کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر بھمبر روڈ اور زیر اسی ادارہ کیلئے علی پورہ روڈ پر زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ کیا۔ ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اشرف ریحانیہ بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے دورہ کے موقع پر اساتذہ کرام اور طلباء سے ملاقات کی اور ادارہ میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں صفائی اور طلباء کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پرنسپل اور عملہ کو ہدایت کی کہ سپیشل بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے تا کہ انہیں معاشرہ کا کارآمد شہری بنایا جا سکے ۔ علی پورہ روڈ پر زیر تعمیر بلڈنگ کے معائنہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء کیلئے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کرنے والے ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اشرف ریحانیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ تقریباً ایک کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی عمارت کو مکمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تعمیر کا عمل بہت جلد مکمل کر لیا جائیگا۔ جس کے بعد یہاں طلباء کی تدریس کا عمل شروع کیا جا سکے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خصوصی بچوں کی تعلیم اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی تعمیر کیلئے بھرپور دلچسپی لینے پر چوہدری اشرف ریحانیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 110 کی نمائندہ شخصیات یوتھ ونگ عہدیداران وکارکناں کا اہم اجلاس مدینہ سیداں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید علی شاہ آف مدینہ سیدان امیدوار برائے چیئرمین یوسی مدینہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 110 کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری رضا علی وڑائچ اور دیگر مقامی قیادت پر مکمل اعتماد کاا ظہار کرتے ہوئے ضلع گجرات کی تعمیر وترقی اور فلاح وبہبود کے سلسلہ میں ان کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا گیا اس موقع پر سید علی شاہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی مدینہ سیداں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی معیشت کی مضبوطی اور وطن عزیز کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے میاں برادران کی قیادت میں دن رات کوشاں ہیں جبکہ دھرنا ازم والی جماعتیں ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں ہم حلقہ پی پی 110 کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری رضا علی وڑائچ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے یوسی مدینہ سیداں کی تعمیر وترقی اور فلاح وبہبود کے لیے فنڈز منظور کروائے چوہدری رضا علی وڑائچ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں جبکہ حلقہ سے منتخب ہونے والے امیدوار نے حلقہ کے عوام کا حال تک پوچھنا گوار ا نہیں کیا اس موقع پر سید آصف شاہ جمال پور سیداں، خلیل آف لوراں، یوسف قادر کالونی، افضال دیڈر نے کارکناں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس کے ایگز یکٹو ممبر وا یم ڈی بندھن گروپ آف بزنس چوہدری وحید الدین کو ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے تھانہ ٹانڈہ سیٹزن پولیس کرائم کنٹرول کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا گزشتہ روز ڈی پی او گجرات نے پولیس لائن گجرات میں ضلع بھر کے اوورسیز، کاروباری، سماجی شخصیات کے نمائندہ اجلاس میں ضلع بھر کی کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ کی عوام نے چوہدری وحید الدین کی نامزدگی کو بھر پور الفاظ میں سراہا ہے کیونکہ چوہدری وحید الدین سماجی کاموں میں ٹانڈہ میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ٹانڈہ کی ممتا زشخصیات نے چوہدری وحید الدین کو مبارکباد اور ڈی پی او گجرات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز سماجی شخصیت رانا مشرف علی ناز کی ممتاز شخصیات نے اُن کی رہائشگاہ پر جا کر عیادت کی ‘ اور اُن کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ عیادت کرنیوالوں میں طارق سلامت ‘ کاظم عباس ‘ سید گلفام عباس ‘ اسد نقوی ‘ نعیم زر گر مہر سہیل اسلم ‘ صدر انجمن تاجران مدینہ روڈ گجرات ‘ مہر شاہد اکرم آف فرانس ‘ مہر عبدالحنان ‘ شاہد زرگر ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ‘ رانا نذیر ‘ جاوید بٹ’ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی )ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس چہلم شہداء کربلا، عید میلاد النبیۖ اور کرسمس کے موقع پر علماء کرام اورامن کمیٹی کے ممبرا ن کے تعاون سے جامع اقدامات کئے جائیں گے۔ امن کمیٹی کے ممبران اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المذاہب کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی اور میلاد کمیٹی کے ممبرا ن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد، ارکان صوبائی اسمبلی ملک حنیف اعوان، چوہدری شبیر احمد، صاحبزادہ سعید احمد شاہ، چوہدری منظور حسین وڑائچ، شفا اللہ شاہ، امجد فاروق، ڈاکٹر طارق سلیم، مستری جلال مسیح، چوہدری ظہور الہی، چوہدری رخسار احمد ایڈووکیٹ، عبدالرشید اویسی، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا جبکہ ایم پی اے میاں طارق محمود، ایس او سیٹلمنٹ الیاس گل، اے ڈی سی فاروق رشید سندھو، ڈی او سی شجاع قطب بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز میاں اقبال مظہر، افشاں رباب، ای ڈی او چوہدری نواز ،پی ایس او ندیم بٹ، صدر پریس کلب وسیم اشرف بٹ، سنیئر صحافی طفیل میر، قاری ضیا الرحمان مسلم لیگ ن کے راہنما سیف الدین بھٹی، سماجی کارکن خادم علی خادم، ا ور بڑی تعداد میں علما کرام، مذہبی راہنمائوں اور میلاد کمیٹی کے ممبران و سرکاری افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈی سی اولیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ تینوں اہم مواقع پر جامع اور شایان شان انتظامات کئے جائیں اس مقصد کے لئے جہاں جامع سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے گا، چہلم، عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی ہوگی اور تما م جلوسوں کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مسیحی بھائی ملک کی ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں کرسمس کے موقع پر انکی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے خصوصی کرسمس بازار قائم کئے جائیں گے۔ ڈی سی او نے تمام ٹی ایم ایز کو ہدایت کی کہ چہلم اور عیدمیلاد النبی ۖ کے جلوسوں کے روٹس پر پیچ ورک کرایا جائے، صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے بہتر انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے بھر پور تعاون پر علما کرام، مذہبی راہنمائوں اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ چہلم، عید میلاد النبی ۖ کے جلوسوں اور کرسمس تقریبات کو بھر پور سکیورٹی فراہم کی جائے گی اس مقصد کے لئے جامع پلان وضع کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے محرم الحرام کے دوران اور دیگر مواقع پر موثر کردار ادا کرنے پر ممبران امن کمیٹی کو سراہا۔ارکان صوبائی اسمبلی ملک حنیف اعوان اور چوہدری شبیر احمدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جبکہ ضلع کو امن کو گہوارہ بنانے کے لئے علماء کرام اور ممبران امن کمیٹی کا کردار بھی مثالی اور اس امر پر زور دیا کہ تمام مسالک کے علما ء کرام مزید آگے بڑھتے ہوئے بین المسالک ہم آہنگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی شرپسند کو امن امان برباد کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی۔ علما ء کرام اور دیگر مقررین نے چہلم شہدا کربلا، عید میلاد النبی ۖ اور کرسمس کے موقع پر امن امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے اپنی آراء اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح آئندہ بھی گجرات امن اور بھائی چارے کا مرکز رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مشاعر ہ ہماری ادبی روایت کا شاندار باب ہے۔ شاعر تخلیق کا ذوق اور انسانیت کا درد رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ شاعر پیامبر انقلاب ہوتا ہے۔ سوچ بدل دیتا ہے۔ قلمکار سوسائٹی مبارکباد کی مستحق ہے کہ اس نے شاعروں کی کہکشاں مدعو کر رکھی ہے۔ یونیورسٹی آف گجرات ادب دوست جامعہ ہے اس کے ادبی ماحول میں تیسرا کُل پاکستان مشاعرہ قابل فخر کارنامہ ہے۔ نامور شعراء کی تسبیح آپ کے پاس ہے۔ تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار تیسرے کل پاکستان مشاعرے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے کیا ۔ قلمکار کے زیر اہتمام منعقدہ تیسرے کل پاکستان مشاعرے کی صدارت ممتاز شاعر ظفر اقبال نے کی جبکہ مہمان خصوصی نامور شاعر انور مسعود تھے۔ تلاوت عامر وہاب نے کی جبکہ ہدیہ نعت طاہر حفیظ نے پیش کیا۔ نظامت کے فرائض نعمان طاہر، صائمہ بشارت، عبدالستار، عادل حسین، سیماب اور انعم شہزادی نے ادا کیے۔ سینئر پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلیمان اور نعیم اللہ انمول نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مہمان شعراء میں عباس تابش، حمیدہ شاہین، ادریس بابر، شاہین عباس، شہزاد قیصر، تیمور حسین تیمور، علی زریون، رحمان فارس، مدثر عظیم، عبدالباسط صائم، شجاع ساز، شہزاد مرزا، احمد عطائ، تہذیب حافی، راشدہ ملک، حماد نیازی، نصر اللہ حارث، صبح میر اور نعیم اللہ نے اپنا اپنا کلام سنایا اور داد وصول کی انور مسعود کے مزاحیہ کلام پر ہال واہ واہ سے گونج اٹھا جبکہ ظفر اقبال نے اپنے کلام سے بھی حاضرین کو محظوظ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی QAA ایجنسی کے نتائج کے مطابق جامعہ گجرات کے QEC نے 92.5 فیصد سکور حاصل کیا۔ ڈائریکٹر QEC ڈاکٹر طاہر عقیل کی قیادت میں UOG کے QEC کی موثر، مثبت اور ثمر آور کارکردگی کو HEC کے DG کوالٹی ایشورنس ایجنسی نے خوب سراہا اور کہا کہ بلا شبہ یونیورسٹی آف گجرات درست سمت میں ترقی کر رہی ہے اور ڈاکٹر طاہر عقیل کی قیادت میں QEC اپنی کارکردگی سے مزید کامرانیاں سمیٹے گا۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے جامعہ گجرات میں معیار تعلیم کے فروغ کے لیے اندرونی، انتظامی اور عملی طور پر مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ وائس چانسلر پر وفیسرڈاکٹر محمد فہیم ملک نے جامعہ گجرات کے شعبۂQEC اور ڈاکٹر طاہر عقیل کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 110کی نمائندہ شخصیات یوتھ ونگ عہدیداران وکارکناں کا اہم اجلاس مدینہ سیداں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سید علی شاہ آف مدینہ سیدان امیدوار برائے چیئرمین یوسی مدینہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 110 کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری رضا علی وڑائچ اور دیگر مقامی قیادت پر مکمل اعتماد کاا ظہار کرتے ہوئے ضلع گجرات کی تعمیر وترقی اور فلاح وبہبود کے سلسلہ میں ان کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا گیا اس موقع پر سید علی شاہ امیدوار برائے چیئرمین یوسی مدینہ سیداں نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی معیشت کی مضبوطی اور وطن عزیز کو تمام بحرانوں سے نکالنے کے لیے میاں برادران کی قیادت میں دن رات کوشاں ہیں جبکہ دھرنا ازم والی جماعتیں ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں ہم حلقہ پی پی 110کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری رضا علی وڑائچ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے یوسی مدینہ سیداں کی تعمیر وترقی اور فلاح وبہبود کے لیے فنڈز منظور کروائے چوہدری رضا علی وڑائچ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی فلاح وبہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں جبکہ حلقہ سے منتخب ہونے والے امیدوار نے حلقہ کے عوام کا حال تک پوچھنا گوار ا نہیں کیا اس موقع پر سید آصف شاہ جمال پور سیداں، خلیل آف لوراں، یوسف قادر کالونی، افضال دیڈر نے کارکناں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی)گجرات چیمبر آف کامرس کے ایگز یکٹو ممبر وا یم ڈی بندھن گروپ آف بزنس چوہدری وحید الدین کو ڈی پی او گجرات رائے اعجاز احمد نے تھانہ ٹانڈہ سیٹزن پولیس کرائم کنٹرول کمیٹی کا ممبر نامزد کردیا گزشتہ روز ڈی پی او گجرات نے پولیس لائن گجرات میں ضلع بھر کے اوورسیز، کاروباری، سماجی شخصیات کے نمائندہ اجلاس میں ضلع بھر کی کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ کی عوام نے چوہدری وحید الدین کی نامزدگی کو بھر پور الفاظ میں سراہا ہے کیونکہ چوہدری وحید الدین سماجی کاموں میں ٹانڈہ میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ٹانڈہ کی ممتاز شخصیات نے چوہدری وحید الدین کو مبارکباد اور ڈی پی او گجرات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔