لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ کینیا کی ٹیم کے دورہ سے دنیا کو پیغام ملے گا کہ پاکستان میں امن ہے۔
پابندی کا شکار سعید اجمل اور محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹھیک کرانے کے لئے بورڈ نے منصوبہ بندی کرلی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کینیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا امکان بڑھے گا۔
شہریار خان نے کہا ہے کہ پی سی بی نے پابندی کے شکار دونوں آف اسپنرز کو چنئی بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پرامید ہیں کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن 7 جنوری سے پہلے کلئیر ہوجائے گا۔