ٹینس اسٹار راجر فیڈرر عامر خان کی فلم ’’پی کے‘‘ دیکھنے کے لئے بے تاب

Roger Federer and Aamir Khan

Roger Federer and Aamir Khan

نئی دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیکٹ کہلانے والے عامر کی نئی آنے والی فلم ’’پی کے‘‘ دیکھنے کے لئے جہاں ان کے مداح دیوانہ وار اس کا انتظار کر رہے ہیں وہیں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر بھی مسٹر پرفیکٹ کی اس فلم کا بے چینی سے انتطار کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں جاری انٹرنیشنل پریمئر ٹینس لیگ کے دوران راجر فیڈرر نے فلم اسٹار عامر خان کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا جہاں انہوں نے بالی ووڈ اسٹار کی نئی آنے والی فلم کا پوسٹر دیکھ کر قدرے حیرانگی اور دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ فلم ’’پی کے‘‘ کا منفرد پوسٹر دیکھ کر اس کے پیچھے چھپا خیال جاننے چاہتے ہیں جس کے لیے وہ یہ فلم ضرور دیکھیں گے۔

واضح رہے عامر خان اور اداکارہ انوشکا شرما کی یہ فلم 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔