سی آئی اے نے تمام انسانی حقوق کی اقدار کو پامال کیا: افغان صدر

Ashraf Ghani

Ashraf Ghani

کابل (جیوڈیسک) صدر اشرف غنی نے کہا سی آئی اے کے تشدد کے بارے میں امریکی سینیٹ کی رپورٹ بہت نفرت انگیز ہے۔

انہوں نے کہا اس طرح کے تشدد اور اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔ صدر غنی نے کہا کہ وہ یہ معلوم کرنا چاہیں گے کہ کتنے افغان شہریوں کو امریکی حراستی مراکز میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یکم جنوری کے بعد امریکا کو افغانستان میں کسی کو قید میں رکھنے کا اختیار نہیں رہے گا۔