امریکی ماہر ڈاکٹر جیمز واٹسن نے اپنا سونے کا تمغہ نیلام کر دیا

James Watson

James Watson

نیو یارک (جیوڈیسک) یہ تمغہ ڈاکٹر واٹسن کو 1962 میں حیاتیاتی مادے ڈی این اے کی ساخت دریافت کرنے پر نوبل انعام کے ساتھ دیا گیا تھا۔

انہوں نے اڑتالیس لاکھ ڈالر میں تمغہ نیلام کر دیا۔ جسے روس کے امیر ترین شخص علی شیر عثمانوف نے خریدا۔ انہوں نے کہا ہے جب انہیں علم ہوا کہ ڈاکٹر واٹسن نے تمغہ مجبوری کی حالت میں فروخت کیا تو انہوں نے اسے واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔

عثمانوف کا کہنا ہے کہ اس تمغے پر ڈاکٹر واٹسن کا حق ہے اور انہیں یہ جان کر دکھ ہوا کہ انہوں نے اسے فروخت کے لئے پیش کیا۔