اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاق میں نوازشریف اور خیبرپختونخوا میں عمران خان ناکا م ہو گئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی سوشل سروسز ونگ کے زیراہتمام آئی ڈی پیز کو سامان بھجوائے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان چند لوگوں کو سنبھال نہیں سکتے ملک کو کیسے سنبھالیں گے۔
پیپلز پارٹی آئی ڈی پیز کو نہیں بھولی ان کی قربانیاں ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے لازوال ہیں، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف عوام کی خاطر مذاکرات کی میز پر آئیں، لڑنے سے نہ اقتدار ملے گا نہ بچے گا تاہم عمران خان مطالبے کرنا چھوڑ دیں۔