چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں آج ہالینڈ پاکستان کے مد مقابل ہو گا

Pakistan Hockey Team

Pakistan Hockey Team

بھونیشور (جیوڈیسک) بھارت کے شہر بھوبنیشور میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ہاکی ٹیم کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم ہالینڈ کے مد مقابل ہو گی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق بارہ بجے دن میں ہوگا۔ دیگر کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ ار جنٹائن سے، انگلینڈ کا جرمنی سے اور بھارت کا بلجیم سے ہو گا۔

پاکستانی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ دیگر ٹیموں کی طرح پاکستانی ہاکی ٹیم اب بھی ٹور نامنٹ میں موجود ہے اور ہماری کوشش ہوگی اس میچ کو جیت کر سیمی فائنل کھیل کر اپنا ٹاپ فور کا ہدف حاصل کر سکیں۔