بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار آج اپنی 92 ویں سالگرہ منائیں گے

Dileep Kumar

Dileep Kumar

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ پر چھ دہائیوں تک راج کرنے والے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار آج بانوے سال کے ہو گئے۔ دلیپ کمار نےبالی ووڈ فلموں میں اداکاری کو منفرد انداز دیا۔

پچاس کی دہائی کی فلموں میں دلیپ کی اداکاری آج بھی دیکھنے والوں کو مدہوش کرتی ہے۔ شہرہ آفاق اداکار نے نرگس، وجنتی مالا، مینا کماری، مدھو بالا کے ساتھ ہر قسم کے کردار انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے نبھائے۔

مغل اعظم میں بہترین مکالموں کے ساتھ دلیپ کمار کا جداگانہ انداز اس فلم کو تاریخی بنا گیا۔ مکالموں کی مخصوص لہجے میں ادائیگی کے سبب انہیں ’’کنگ آف ٹریجڈی‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

دلیپ کمار نے چھ دہائیوں تک پردہ سیمیں پر اداکاری کے گہرے نقوش ثبت کیے۔ پدما بھوشن ، دادا صاحب پھالکے اور آٹھ فلم فئیر ایوارڈز یافتہ دلیپ کمار اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔