لاہور : تاجر برادری 15دسمبر کی ہڑتال سے متفق نہیں، سیکیورٹی کا مطالبہ

Anarkali Bazar

Anarkali Bazar

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی تاجر برادری 15 دسمبر کی ہڑتال اور مظاہروں سے متفق نظر نہیں آتی۔ تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے سیکورٹی فراہم کر نے کا یقین دلایا ہے، وہ دکانیں بند نہیں کرینگے۔لاہور میں مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ کے زیر اہتمام شہر کی بڑی مارکیٹوں کے تاجروں کا اجلاس ہوا۔

شرکاء موجودہ سیاسی صورتحال کو کاوربار اور روز گار کے لئے تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ 15 دسمبر کو پہیہ چلتا رہے گا۔

تاجرں کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے جاری دھرنوں اورہڑتالوں نے سیل کم کر دی ہے، کاروباری برادری لڑائی جھگڑا سے خوف زدہ رہتی ہے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ ہڑتال سیاست دانوں کا معاملہ ہے، کاروباری حضرات اس میں نہ گھسیٹا جائے۔