محمد حفیظ کو بائولنگ ایکشن کی درستگی کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو بائولنگ ایکشن درست کرنے کے لیے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ مشکوک بائولنگ ایکشن پر پابندی کا شکار محمد حفیظ بھارت جائیں گے۔

یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کیا، کہتے ہیں کہ قومی آل راؤنڈر کو کیویز کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہی بھارت بھیج دیا جائے گا۔

بھارت کے شہر چنائی میں موجود بائیومکینک لیب سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا بائولنگ ایکشن درست کریں گے جس کے بعد ان کا وہیں غیر سرکاری ٹیسٹ بھی ہو گا۔