تیل کی عالمی قیمت ساڑھے 5 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

Oil Price

Oil Price

نیویارک (جیوڈیسک) منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل ڈبلیو، ٹی، آئی، کی قیمت میں ایک ڈالر اکیس سینٹ فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت باسٹھ ڈالر اکسٹھ سینٹ فی بیرل پر آ گئی جو مئی دو ہزار نو کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی کم ترین قیمت ہے۔

رواں سیزن میں اب تک تیل کی عالمی قیمتوں میں چالیس فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔