کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ کراچی کے تاجر، ٹرانسپورٹراور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام ظلم و جبر اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار پر قابض PML-Nاور PPPکی حکومت کے خلاف تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے میں بھر پور شرکت کرینگے۔
تحریک انصاف کے تحت عمران خان کی اپیل پر شہر کراچی میں یوم احتجاج کے حوالے سے عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور انشا اللہ شہر کراچی کا احتجاج غیر جمہوری حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے عمران خان کی اپیل پر شہر کراچی میں یوم احتجاج کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں شہر کراچی کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام نے عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے 12 دسمبر کو کراچی میں بھر پور احتجاج کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہ ظلم و نا انصافی کے خلاف شہر کراچی کے عوام بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔
انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں تبدیلی لائیں گے شہر کراچی کے مختلف اضلاع میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ آج شہر کراچی سراپا احتجاج ہوگا اور حکمرانوں کے خلاف عوام سڑکوں پر ہونگے انہوں نے کہاکہ آج کی جدو جہد مستقبل کے نئے پاکستان کو جنم دے گا ملک کے مظلوم عوام تبدیلی کے لئے عمران خان کی قیادت میں متحد ہوچکے ہیں تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ کراچی کے غیور عوام آج شہر کراچی میں عمران خان کا تاریخی استقبال کرینگے۔