کراچی: بلدیہ کورنگی نے ضلع میں صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے ساتھ عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا اعلان کردیا۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے کہا کہ ضلع کورنگی میں قائم تمام فیملی پارکس اور پلے گرائونڈز کو سرسبز اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے مرکز میں تبدیل کیا جائیگا عوام سرسبز اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ مسرور احمد میمن قائم مولانا حسرت موہانی فیملی پارک اینڈ منی ذوو کا تفصیلی دور ہ کرکے پارکس میں سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا غوری نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ فیملی پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے ساتھ تزئین و آرائش کی جائے اور عوامی تعاون کے ذریعے سرسبز ماحول کو فروغ دیا جائے زیادہ سے زیادہ درخت اور پودے لگا ئے جائیں اور اس کی حفاظت کی جائے انہوں نے اس موقع پر تمام محکمہ جاتی افسران کو ہدایت کی کہ بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا جائے۔
اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے تمام زونز کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کی بہتر پر زور دیتے ہوئے کہاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے ساتھ صحت مند تفریحی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے فیملی پارکوں اور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے مسرور احمد میمن نے محکمہ پارکس کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے تمام فیملی پارکوں میں صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کا قیام اور روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے ۔
Masroor Ahmed And Majid Ali Ghori Family Park Visite