محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں ٹیچرز کی بھرتیوں میں این ٹی ایس کی شرائط کو ختم کیا جائے

Wazirabad Map

Wazirabad Map

وزیرآباد(تحصیل رپورٹر) محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں ٹیچرز کی بھرتیوں میں این ٹی ایس کی شرائط کو ختم کیا جائے۔

این ٹی ایس کا فیصلہ ظالمانہ اور سیاسی اثر ورسوخ نہ رکھنے والے، غریب لوگوں کو نوکریوں سے محروم رکھنے کا بہانہ ہے۔

تحصیل وزیرآباد کے رہائشی تعلیم یافتہ بیسیوں نوجوانوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے ملک بھر میں بھرتیوں کیلئے ضروری قرار دیئے گئے این ٹی ٹیسٹ کی شرائط کو ختم کرواکے غرباء کے بچوں کو بھی سرکاری اداروں میں مستفید ہونے کا موقعہ دلوائیں۔

نوجوانوں نے بتایا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کی وجہ سے تعلیم یافتہ اور قابل لڑکے لڑکیوں کو روزگار نہیں مل پاتا دوردراز کے دیہاتی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اور ربروقت این ٹی ایس میں شمولیت نہ کرپانے اور غربت کی وجہ سے این ٹی ایس کی تیاریوں اور فیسوں کے اخراجات برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے بڑی تعداد روزگار میں چانس سے محروم رہتی ہے۔

انہوں نے این ٹی ایس کے فیصلہ کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے ضلع گوجرانوالہ میں ٹیچرز سٹاف کیلئے آنے والی بھرتیوں کو این ٹی ایس کی شرائط سے مثتثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہےْ۔