اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویزر شید نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرعظم نواز شریف نے کھلے دل کے ساتھ تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ حکومت تمام مسائل کا سیاسی حل چاہتی ہے۔
احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے لیکن دھرنوں سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بھی کھلے دل سے اعتراف کریں کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی واضح دعوت دی ہے۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان جن چار حلقوں کی بات کر رہے ہیں اُن میں سے کسی کا میں بھی حکم امتناعی نہیں ہے۔