مویشیوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہ سکا

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) مویشیوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہ سکا، تعداد اٹھارہ تک پہنچ گئی درجنوں مویشیوں میں زمین سے اٹھنے کی سکت بھی نہ رہی۔

اہل دیہہ کی وزیر اعلیٰ پنجا ب سے مالی امداد کی اپیل تفصیل کے مطابق پیر محل کے نواحی گاؤں 334 گ ب رجوال میں مویشیوں میں پراسرار بیماری پھیل چکی ہے۔

اس بیماری کا شکار ہونے والے مویشیوں میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی اور وہ اچانک اتنے لاغر ہو جاتے ہیں کہ ان میں زمین سے اٹھنے کی سکت بھی نہیں رہتی۔ آج مرنے والے جانوروں میں دو بھینس اور ایک گائے شامل ہے اس بیماری سے اب تک گاؤں کے 18 جانوردم توڑ چکے ہیں جبکہ درجنوں ایسے ہیں جو انتہائی لاغر ہیں۔

ڈاکٹر وں کی پانچ رکنی ٹیم جن میں ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر محمود ، ڈاکٹر جاوید اقبال، ڈاکٹر فضل رسول،ڈاکٹر حنا کرن اور لیبارٹری انچارج ڈاکٹر حنا ظفر موجود ہیں، ڈاکٹروں نے مرنے والے جانوروں کا پوسٹ مارٹم کرنے کر کے اجزاء لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوائے جارہے ہیں۔

متعلقہ گائوں کے تمام جانوروں کوویکسنیشن بھی کی جارہی ہے۔ اہل دیہہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی مالی امد اد کی جائےہ۔

Cattle killing

Cattle killing