کبڈی ورلڈ کپ، پاکستان مینز ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دیدی

Kabaddi World Cup

Kabaddi World Cup

کھنہ (جیوڈیسک) بھارت میں جاری پانچویں ورلڈ کپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

پھرتی اور زور آزمائی کے اس مقابلے میں قومی کبڈرز نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ پاکستان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ اپنے نام کیا۔

کبڈی ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کی جیت کا اسکور اٹھاون اکتیس رہا۔ قومی کبڈی ٹیم نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ڈنمارک کو انہتر چوبیس سے فتح سمیٹی۔

اس سے پہلے ویمن کے میچ میں پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا کیویز فتح کا اسکور اڑتیس ، تیس رہا۔